صبورعلی اپنی شادی کی تقریب میں روپڑیں
02:37 PM, 9 Jan, 2022
پاکستانی اداکارہ صبورعلی شوہر اور اداکارعلی انصاری کے ڈانس کے دوران جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکار جوڑی صبورعلی اور شوہر علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر صبور علی اور علی انصاری کی شیندی کی تقریب سے لی گئی مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں صبور علی روتی ہوئی دیکھائی دی ہیں۔ واضح رہے کہ صبور علی شوہر کا ڈانس دیکھ کر روپڑیں تھی۔