پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو مفت آن نیٹ کال کی سہولت فراہم کردی
04:34 PM, 9 Jan, 2022
مری ( پبلک نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ہدایت پر مری اور گلیات میں موبائل فون صارفین کو مفت آن نیٹ کالز کی سہولت فراہم کردی گئی۔ موبائل فون آپریٹروں نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبروں پرمفت کالوں کی سہولت فراہم کردی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں خاطر خواہ متبادل انتظامات ضرور رکھیں۔