سابق برازیلین صدر کے حامیوں کا پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ،صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ
07:37 AM, 9 Jan, 2023
سابق برازیلین صدرجیربولسونارو کے حامیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرتے ہوئے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کرنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔جس کے بعد صدر نے پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف آپریشن کا حکم جاری کر دیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال کیا۔ مظاہرین کی جانب سے داسلوا کو نیا صدر ماننے سے انکار کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔برازیلین حکام نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔