وزیر اعظم کی بڑی کامیابی،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا اعلان

12:05 PM, 9 Jan, 2023

احمد علی
جنیوا: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں رنگ لے آئیں۔ وزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومتی وفد کی بڑی کامیابی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا گیا۔جینیوا میں منعقدہ کانفرنس میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی پکار پر بڑھ چڑھ کر امداد کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی ڈویلپمنٹ بنک گروپ کی طرف سے 4.2 ارب ڈالر کا اعلان کیا گیا۔ ورلڈ بنک کی طرف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کوششوں کے نتیجے میں سیلاب متاثرین کیلئے 2 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں