انٹر بینک میںامریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
06:45 PM, 9 Jan, 2024
کراچی : کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہا۔