پاکستان میں اسٹار لنک کے انٹرنیٹ کی  ممکنہ فیس کیا ہوگی؟

10:02 PM, 9 Jan, 2025

(ویب ڈیسک ) پاکستان میں اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس کا ابھی تک باضابطہ آغاز نہیں ہوا تاہم ممکنہ چارجز اور فیس سے متعلق  اندازے لگا لیے گئے ہیں۔

ایلون مسک کی سیٹلائٹ پر مبنی سٹار لنک انٹرنیٹ سروس پاکستان میں  گھریلو  صارفین کے لیے پریمیم قیمتوں کے ماڈل کے ساتھ شروع ہونے کی توقع ہے۔ 

گھریلو صارفین: 

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ  گھریلو  صارفین ممکنہ طور پر ماہانہ سبسکرپشن فیس 6,800 سے روپے سے 28000 روپے تک  ہو سکتی ہے ، جوکہ تقریبا 24 ڈالر سے 100 ڈالر بنتی ہے۔ اس پیکج میں 50 سے 250 ایم بی پی ایس کی رفتار مل سکتی ہے سروس ایکٹیویشن سے پہلے مطلوبہ ہارڈویئر کیلئے کے لیے 97,000 روپے  تقریباً350 ڈالر  بھی دینا ہونگے۔

اسٹار لنک کی قیمتوں کا تعین کرنے کی حکمت عملی میں مقامی قوت خرید، طلب، اور موجودہ ٹیلی کمیونیکیشن کی قیمتوں کے ڈھانچے کے مطابق لاگت کو ایڈجسٹ کرنا شامل ہے۔

پاکستان میں کمرشل قیمتوں کا تعین:

کاروبار اور تجارتی اداروں کو زیادہ انٹرنیٹ کی رفتار کی ضرورت ہوتی ہے، 100 اور 500 Mbps کے درمیان انٹرنیٹ سپیڈ کیلئے ممکنہ فیس  ماہانہ  80000 روپے سے  95000 روپے توقع کی  جا رہی ہے۔جو  تقریباً 286 ڈالر سے 339 ڈالر بنتے ہیں ۔ کمرشل  سیٹ اپ کے لیے ہارڈ ویئر کی تنصیب کا تخمینہ تقریباً  220،000 روپے (تقریباً 786 ڈالر) بنتا ہے۔

ریگولیٹری تقاضے:

اسٹار لنک نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) اور وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے ساتھ رجسٹر کیا ہے۔ تاہم، کمپنی کو اب بھی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(PTA) اور نیشنل اسپیس ایجنسی سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا ا س سے پہلے کہ وہ  اپنا کام باضابطہ طور پر شروع کرے۔

اسٹار لنک سروسز کا جائزہ:

سیٹلائٹ کے نیٹ ورک کے ذریعے عالمی سطح پر تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔

دنیا بھر میں 70 سے زیادہ ممالک میں دستیاب ہے۔

صارفین کو کنکشن کے لیے سیٹلائٹ ڈش اور موڈیم کی ضرورت ہے۔

مختلف رفتار پر لامحدود ڈیٹا پیش کرتا ہے۔

پاکستان میں اسٹار لنک  کی قیمتیں زیمبیا اور نائیجیریا جیسی مارکیٹوں کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں