کورونا وائرس سے مزید 25 مریض جاں بحق

07:03 AM, 9 Jul, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر س کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کےتازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 25مریض جابحق ہو گئے.

24 گھنٹوں میں ملک میں 1737افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 35573 ہے. ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 11383مریض صحتیاب ہو چکے ہیں . ملک میں969476مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے تاحال 22520اموات ہو چکی ہیں.ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی۔

24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 47528ٹیسٹ کئے گئے.

مزیدخبریں