پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 9جولائی 2021

07:22 AM, 9 Jul, 2021

حسان عبداللہ
پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ چھ پانچ فیصدرہی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار737 نئے کیس رپورٹ، مزید25 افرادجاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 520 ہوگئی، 35 ہزار 573 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، ایک ہزار 971 کی حالت تشویشناک۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم بنگلا دیش اور افغانستان تک پہنچ چکی،ہمیں مزید احتیاط کرنا ہو گی، کہتے ہیں پاکستان میں کوروناکی چوتھی لہرکا خدشہ ہے ،عوام عیدالاضحیٰ سادگی اورکورونا ایس اوپیز کے ساتھ منائیں ،شہریوں سے ویکسین لگوانے کی بھی اپیل سربراہ این سی اوسی اسدعمر کا عیدالاضحیٰ پراسمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکاعندیہ، کہا بے احتیاطی سے کوروناکیسز دوبارہ بڑھنےلگے، عوام ماسک کے استعمال کے ساتھ تمام ایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنائیں،ویکسی نیشن کے بعد آزاد کشمیر میں الیکشن ہوتے تو بہتر تھا۔ تحریک انصاف کوآزادکشمیرکاالیکشن چوری نہیں کرنےدیں گے،کشمیری عوام کی تکالیف ایک دن ضرور ختم ہوں گی، نواز شریف کی قیادت میں کشمیریوں کے دکھوں کو ختم کریں گے،مریم نوازکا آزادکشمیر میں کارنرمیٹنگ سے خطاب۔ تبدیلی حکومت کااصل چہرہ مہنگائی،غربت،بےروزگاری ہے،کٹھ پتلی وزیراعظم کو مسلط کرنےکاتجربہ ناکام ہوگیا،بلاول بھٹوکاآزادکشمیر جلسےسےخطاب،کہاکشمیریوں نےجنگ کیلئےکہاتوتیارہے،ہرکوئی کہہ رہاہےکہ کشمیرکاسودانامنظورہے۔
مزیدخبریں