مردان : فائرنگ سے خواجہ سراء قتل

11:05 AM, 9 Jul, 2021

حسان عبداللہ
مردان :(پبلک نیوز) محفل موسیقی سے واپس آنے والے خواجہ سراء مبشر سید عرف کالجی پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سےوہ جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء سری بہلول لیبر کالونی میں گز شتہ شب ناچ گانے کی تقریب میں گئے تھے ۔محفل ختم ھونے کے بعد وہ واپس آرہے تھے کہ ملزمان کی گولیوں کا نشانہ بنے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ تھانہ ساڑو شاہ پولیس نے 3 ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج کر دیا ۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آنے والا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔یاد رہے کچھ عرصہ قبل صوابی میں بھی ایک خواجہ سرا کو قتل کیا گیا تھا۔ صوابی پولیس کے مطابق محمد سعد نامی خواجہ سرا کو اس کے بھائی نے قتل کیا جسے اس کے ناچ گانے سے سخت چڑ تھی۔
مزیدخبریں