پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،9جولائی ، 2021
11:12 AM, 9 Jul, 2021
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم بنگلا دیش اور افغانستان تک پہنچ چکی،ہمیں مزید احتیاط کرنا ہو گی، کہتے ہیں پاکستان میں کوروناکی چوتھی لہرکا خدشہ ہے ،عوام عیدالاضحیٰ سادگی اورکورونا ایس اوپیز کے ساتھ منائیں ،شہریوں سے ویکسین لگوانے کی بھی اپیل کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوچکی ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں دو ہفتے قبل کہا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائننگ بند کردیں گے۔ پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ چھ پانچ فیصدرہی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار737 نئے کیس رپورٹ، مزید25 افرادجاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 520 ہوگئی، 35 ہزار 573 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، ایک ہزار 971 کی حالت تشویشناک۔ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا، حکومت گرانے کیلئے بننے والا اپوزیشن اتحاد اپنےہی بوجھ سے خود گرگیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، پی ڈی ایم کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی، عوام اس ٹولے کے ڈرامے کو بخوبی جانتے ہیں، یہ غیر فطری اتحاد عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورہیڈکوارٹرز منگلا کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، وار گیمز پر بریفنگ دی گئی، جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بدلتے حالات میں آپریشنل تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں،آرمی چیف کا افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔