فیڈرل بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے

01:30 PM, 9 Jul, 2021

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق 10جولائی سے ہو نگے۔ تمام امتحانی مراکز پر عملہ تعینات کیا جاچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام طلباء و طالبات کو رولنمبر سلپس بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ پہلا پرچہ بیالوجی/ ریاضی انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 ہفتے کو ہوگا۔ امتحان کا وقت دن 2 سے پانچ بجے تک ہوگا۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے کی ہدایت کی گئی ہے۔ طلبہ و طالبات اپنے مقررہ سنٹر میں امتحان کے لیے رپورٹ کریں۔ دوسری جانب سیکرٹری وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا تھا کہ   میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات سال 2021 کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق کل سے شروع  ہو رہے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز پر عملہ تعینات کیا جاچکا ہے اور تمام طلباء و طالبات کو رولنمبر سلپس بھی جاری کر دیں۔ تمام طلباء وطالبات م ڈیٹ شیٹ کے مطابق  کوویڈکے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مقررہ سنٹر میں امتحان کے لیے رپورٹ کریں۔
مزیدخبریں