این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے وارننگ دیدی
02:00 PM, 9 Jul, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا وائرس کا نیا وار۔ این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی۔ ایس سی او سی کے مطابق ڈیلٹا وائرس درحقیقت انڈین وائرس ہے اور اس کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔ این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی۔ نیشنل آپریش سینٹر کے مطابق ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے نہ صرف لاکھوں اموات کا سامنا کیا بلکہ بھارتی ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔ پاکستانی عوام کو وائرس کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے این سی او سی کے خصوصی اقدامات۔ متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پہ زور دیا گیا۔ موجودہ ایس او پیز کا شدت سے نفاذ 9 سے 18 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا۔ عید الالضحی پر وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کیے لئیے مختلف تجاویز زیر غور کیا گیا ہے۔ این سی ا و سی کے مطابق تجاویز پر پعمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا، بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سیر و سیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے. ایک بار پھر وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یقینی بنانے کے کئے ہدایات جاری کردی گئیں۔ تمام پرائیویٹ سیکٹر ملازمین، بشمول کارپوریٹ سیکٹر ، چھوٹی درمیانی اور بڑی انڈسٹری کے ملازمین زراعت کے لئے ویکسین لازمی قراد دی گئی ہے۔ میڈیا، وکلاء پرائیویٹ کمپنیاں فیکٹری مزدور، مارکیٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی ویکیسین لگوانا ہوگی۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر سے منسلک افراد ہوٹل ورکز، ریڑھی بان جمنیزیم ملازمین کے لئے بھی ویکیسن لازم ہے۔ مساجد کے خدام اور آئماء، شادی ہال، ورکشاپس پر کام کرنے والے افراد کو لازماً 31 جولائی سے قبل ویکسین لگوائی جائے۔ 18 سال سے زائد عمر کے طلباء اور طالبات کے لئے 31 اگست تک ویکسن لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سیاحتی مقامات پہ جانے والے 30 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ یکم اگست سے اس پابندی کا اطلاق18 سے 30 سال تک کے افراد پر بھی ہوگا۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔