کراچی: دھرنا دینے والے کنٹریکٹ ملازمین کی سنی گئی

03:40 PM, 9 Jul, 2021

احمد علی
سندھ اسمبلی کےباہر دھرنے پر بیٹھے کنٹریکٹ ملازمین کی بالآخر سنی گئی۔ صوبائی وزیر امتیازشیخ دھرنے پر بیٹھے ملازمین کے پاس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ کی جانب سے محکمہ زراعت کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر امتیاز شیخ کی یقین دہانی پر محکمہ زراعت کے کنٹریکٹ ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملازمین چھ روز سےسندھ اسمبلی کےباہر دھرنےپر بیٹھےتھے۔ ملازمین سے ملاقات کے دوران امتیاز شیخ نے یقین دہانی کرائی کہ پیپلز پارٹی روزگار دیتی ہے، کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔
مزیدخبریں