مون سون کے دوران لیسکو ورکرز کیلئے ہدایات جاری
03:49 PM, 9 Jul, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) لیسکو نے مون سون کے دوران لائن پر کام کرنے والے فیلڈ اسٹاف کے لئے سیفٹی سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق 11کے وی لائن پر کام سے پہلے پرمٹ ٹو ورک اور لائنوں کے دونوں جانب ارتھنگ ضرور چیک کریں۔ حفاظتی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کریں۔ جی ایم آپریشن لیسکو کا کہنا تھا کہ حفاظتی آلات کے بغیر ہرگز کام نہ کریں۔ لیسکو کی جانب سے تمام سب ڈویثزنز کو جدید ترین حفاظتی آلات اور بکٹ ماونٹیڈ گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ حد سے زیادہ خود اعتمادی، جلدبازی، اور فراہم کئے گئے حفاظتی آلات استعمال نہ کرنے کے باعث جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں۔ جی ایم آپریشن لیسکو کا مزید کہنا تھا کہ تمام فیلڈ اسٹاف سیفٹی سے متعلق تمام ہدایات پر ہر صورت میں عمل کریں۔ ان ہدایات پر عمل درآمد سے ہی ہم لیسکو کو حادثات سے مکمل طور پر مبرا کمپنی بنا سکتے ہیں۔