سلمان رفیق، ایاز صادق نے وزارتوں سے استعفے کیوں دیے؟ وجہ سامنے آگئی

06:00 PM, 9 Jul, 2022

احمد علی
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور ایاز صادق نے اپنی وزارتوں سے استعفی کیوں دیا اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ایک بیان میں کہا ہے کہ سردار ایاز صادق وفاقی وزارت اور سلمان رفیق صوبائی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقے میں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے وزارتوں سے استعفے اس لیے دیے ہیں تاکہ وہ پارٹی امیدوار کی الیکشن مہم میں حصہ لے سکیں، انتخابات کے بعد دونوں رہنما اپنی اپنی وزارت کی ذمے داریاں پھر سے سنبھال لیں گے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مزیدخبریں