بچپن میں اداکارحمزہ علی عباسی کے گردے فیل ہوگئے تھے ، فضیلہ عباسی
12:48 PM, 9 Jul, 2023
پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے یہ انکشاف کیا ہےکہ پچپن میں حمزہ کے دونوں گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فضیلہ عباسی نے اپنے بھائی سے متعلق بات کی اور کہا کہ حمزہ ان سے تقریباً 9 سال چھوٹے ہیں۔ اداکار کی بہن گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت وہ میٹرک کلاس میں تھیں، اس وقت حمزہ کی بیماری معلوم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مختلف انجیکشنز اور ادویات کا استعمال کرنا پڑا تھا ، جس کی وجہ سے وہ کافی موٹے بھی ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حمزہ بچپن میں ہی گلوومیرولونِفرائٹس (glomerulonephritis) نامی بیماری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے۔ فضیلہ عباسی نے بتایا کہ موٹاپے کے باوجود حمزہ میں کافی فنکارانہ صلاحیتیں موجود تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے امریکا میں دوران تعلیم ایک ریمپ واک کے لیے اس کا آڈیشن دلوایا جس میں اسے منتخب کرلیا گیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حمزہ علی عباسی حقیقی زندگی میں بھی بالکل اپنے کردار ’نوری نتھ‘ جیسے نہیں ہیں بلکہ اس کے برعکس بہت عاجز انسان ہیں۔