فیس بک نے خاموشی سے ایپ میں بڑی تبدیلی متعارف کرادی

06:15 PM, 9 Jul, 2023

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) فیس بک کی جانب سے ایپلی کیشن میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد صارفین کو چیٹ کیلئے فون میں میسجنر ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ میٹا کی زیر ملکیت ایپ فیس بک کی جانب سے خاموشی سے اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔اس تبدیلی کے بعد صارفین کو اپنے دوستوں ، رشتے داروں سے چیٹ کیلئے اپنے موبائل فون میں میسنجر ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کم از کم اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسا کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ کے فون میں فیس بک میسنجر ایپ انسٹال نہیں، تو بھی آپ اپنے دوستوں سے چیٹ کر سکیں گے اور آپ کو میسنجر کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اسی سے ملتا جلتا انٹرفیس فیس بک ایپ کے اندر ہی اوپن ہو جائے گا۔تاہم صارفین کو میسنجر انسٹال کرنے کا مشورہ ضرور دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ تقریبا 9 سال قبل فیس بک موبائل ایپ سے چیٹ کا آپشن ختم کرکے اس مقصد کے لیے میسنجر کے نام سے ایک نئی ایپ متعارف کرائی گئی تھی۔اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد میسنجر کو بہترین موبائل میسجنگ ایپ بنانا ہے۔
مزیدخبریں