آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا

10:49 PM, 9 Jul, 2023

احمد علی
ہرارے:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا ہے۔ زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائر فائنل میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 233 رنز بنائے۔ 234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 24 ویں اوور میں 105 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا نے ورلڈ کپ کوالیفائر فائنل 128 رنز سے اپنے نام کیا۔ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ دلشان مدوشناکا نے 3 اور ونندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ سری لنکا اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
مزیدخبریں