قاتل ڈور نے ایک اور کلی کھلنے سے پہلے مرجھا دی

10:35 AM, 9 Jul, 2024

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں پتنگ بازی کا خونی کھیل، گردن کٹنے کا ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پتنگ بازی کا شوق 7 سالہ بچی کی جان لے گیا،تیز دھار کیمکل سے 7 سالہ بچی کا گلہ کٹ گیا۔

تھانہ کھنہ کے علاقے نیو شکریال میں واقع پیش آیا۔ڈی آئی جی آپریشن کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے پتنگ فروشی میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پبلک نیوز کی خبر کا نوٹس،آئی جی اسلام آبادپولیس سے رپورٹ طلب  کرلی گئی۔ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئےکہا  پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آبادپولیس نےراولپنڈی سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف  کریک ڈاؤن۔ 39 چھاپے۔ 23 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزیدخبریں