بریکنگ نیوز: اڈیالہ جیل کاقیدی قتل

10:53 AM, 9 Jul, 2024

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں قید تھانہ صدر بیرونی مقدمے کا حوالاتی مبینہ طور پر قتل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے حوالاتی کے والد شاہد نثار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق حوالاتی شاویز بھٹی کو 10 جون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا،شاویز بھٹی کی جیل میں صائم نامی حوالاتی سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا،جیل انتظامیہ نے میرے بیٹے کے خلاف 28 جون کو مقدمہ درج کروایا تھا،جیل انتظامیہ نے بذریعہ فون کال بیٹے کی طبعیت خراب ہونے کا بتایا تھا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق میرابیٹا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا تو میرا بیٹا جاں بحق ہو چکا تھا،آخری ملاقات میں بیٹے نے بتایا تھا کہ اس کو قصوری میں بند کیا گیا ہے،بیٹے نے جیل انتظامیہ کے حوالے سے جان کے خطرے کا تذکرہ بھی کیا تھا،میرے بیٹے کو جیل انتظامیہ نے مخالفین کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔

مزیدخبریں