ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،ویمن کرکٹرز نجیہہ علوی اور عائشہ امجد پر جرمانہ 

12:48 PM, 9 Jul, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو خواتین کرکٹرز عائشہ امجد اور نجیہہ علوی پر جرمانہ عائد۔

پی  سی بی کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا یہ واقعہ پی سی بی ویمنز یونیورسٹی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا تھا ۔ ویمنز یونیورسٹی ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی تھی ۔

پی  سی بی کا بتانا ہے کہ عائشہ امجد اور نجیہہ علوی نے ویمنز یونیورسٹی ٹورنامنٹ میں لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی جانب سے کھیلی تھیں، پی سی بی نے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات کے بعد دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

مزیدخبریں