پیرس اولمپکس 2024، پاکستان کا دستہ18 افراد پر مشتمل ہو گا

12:55 PM, 9 Jul, 2024

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پیرس اولمپکس کے لیے پاکستان کا دستہ18 افراد پر مشتمل ہو گا۔

زرائع کے مطابق 18 رکنی دستے  میں سات ایتھلیٹس شامل ہیں۔  دستے میں شامل 11 آفشیلز پیرس اولمپکس کے لیے جائیں گے۔ ان آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں ۔ حاجی محمد شفیق چیف ڈی مشن اور اور جاوید لودہی ڈپٹی چیف ڈی مشن ہوں گے۔

پاکستان کے ایتھلیٹس ، شوٹنگ ، سوئمنگ اور ایتھلیٹکس میں ایکشن میں ہوں گے ۔ افتتاہی تقریب میں پاکستانی پرچم تھامنے کے لیے کشمالہ طلعت اور ارشد ندیم میں سے انتخاب کیا جائے گا ۔ ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔ 

اس کے علاوہ شوٹنگ میں غلام مصطفے بشیر ، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ دو کوچز ہوں گے ۔سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آراء  کے ساتھ احمد علی  ٹیم آفشیل ہوں گے ۔

میثاق رضوی چیف میڈیکل آفیسر ہوں گےجبکہ زینب شوکت کو ایڈمن آفیشل مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ فرانس  میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے۔

مزیدخبریں