ہوا میں بلند ہوتے ہی بوئنگ طیارے کا پہیہ نکل گیا، ویڈیو وائرل

02:45 PM, 9 Jul, 2024

ویب ڈیسک :معروف امریکی طیارہ ساز کمپنی " بوئنگ" کی مشکلات ختم نہ ہوسکیں ۔ لاس اینجلس کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے دوران میں یونائیٹڈ ایئرلائنز کے بوئنگ 757-200 طیارے کا ایک پہیہ نکل گیا۔ 

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طیارے کے پہیے کو لاس اینجلس ہوائی اڈے کے رن وے سے اٹھا لیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ طیارہ لوس اینجلس سے ڈینور شہر جا رہا تھا۔ اس میں 174 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

  بوئنگ کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک پہیہ نکل جانے کے باوجود طیارہ بحفاظت مگر 25 منٹ تاخیر سے اپنی منزل پر اترنے میں کامیاب رہا۔ ترجمان کے مطابق یہ طیارہ 1994 میں یعنی 30 برس قبل یونائیٹڈ ایئر لائنز کمپنی کے حوالے کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بوئنگ کمپنی نے 2004 میں اس ماڈل کے طیاروں کی تیاری روک دی تھی۔

امریکا میں ہوابازی کی وفاقی انتظامیہ نے پیر کے روز بتایا کہ بوئنگ 737 ماڈل کے 2600 سے زیادہ طیاروں کو معائنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ہنگامی حالت میں مسافروں کے لیے آکسیجن ماسک کی خدمت معطل ہو جانے کا اندیشہ ہے۔

مزیدخبریں