بورےوالا: صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ کے سالانہ عرس کی تقریبات

04:17 PM, 9 Jul, 2024

ویب ڈیسک: برصغیر کے مشہور صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ 

بورےوالا کے نواحی قصبہ دیوان صاحب میں تین روز عرس کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔ جہاں زائرین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 

عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ عرس کے مقام پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ڈی سی وہاڑی کے حکم پر آج ضلع میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تمام ماتحت عدالتوں میں بھی تعطیل کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں