اداکارہ یمنیٰ زیدی دوران شوٹنگ حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

05:10 PM, 9 Jul, 2024

ویب ڈیسک: اداکارہ یمنیٰ زیدی کے دوران شوٹنگ حادثے کا شکار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے ایک کلب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سیٹ پر شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا ہے، اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانا بنانا تھا۔

اسی حوالے سے یمنیٰ زیدی کچن میں کھانا بنا رہی تھیں، کہ اسی دوران چولہے کی گیس لیک ہو رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق سیٹ پر موجود یمنیٰ کو اس بات کا علم نہ ہو سکا کہ گیس لیک ہو رہی ہے۔

جوں ہی اداکارہ نے آنچ تیز کی تو آگ بھڑک اٹھی، جس پر اداکارہ کے مطابق ان کا ہاتھ آنچ کی زد میں آیا۔

تاہم خوش قسمتی سے اداکارہ اس حادثے میں محفوظ رہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سین کیمرے میں ریکارڈ بھی ہوا ہے اور ممکنہ طور پر ڈائریکٹر اسے ڈرامے میں شامل بھی کریں۔

مزیدخبریں