آج سےمون سون بارشیں شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

05:20 PM, 9 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنےایک بیان میں ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارہ سے چودہ جولائی جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔بارشوں سے پنجاب کےندی نالے بپھرسکتے ہیں،اربن فلڈنگ کےخطرےکے پیش نظربڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اورپیشگی انتظامات مکمل کریں۔

طوفان سےبجلی کےکھمبوں اور سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

محکمہ آبپاشی،مواصلات،صحت،لائیواسٹاک،لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کوالرٹ رہنےکی ہدایات کی گئی ہے،جبکہ ریسکیو،واسا، پنجاب پولیس اورسول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کردیا گیا۔

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا،کےپی،جنوب مشرقی سندھ، شمالی اورجنوب مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پربارش کا امکان ہے،شام میں اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کراچی میں بارش

ٹیپو سلطان روڈ شاہراہ فیصل پر بھی بادل برس پڑے،پی آی سی ایچ ایس، بلوچ کالونی، محمود آباد میں بھی بارش شروع ہوگئی جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، گلستان جوہر، لانڈھی، شاہراہ فیصل، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس رہے ہیں۔

کراچی میں اچانک گہرے بادلوں کی انٹری کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ کئی روز سے شدید گرمی اور حبس کے بعد کہیں بلکہ اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلستان جوہر اور ملیر میں بھی بارش

شہرقائد میں مزید بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ہے،آج شام ورات میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا / موسم صورتحال 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے اور خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ چترال،دیر،سوات،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور،باجوڑ،بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویثرن میں تیز بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نو شہر ہ،چارسدہ،صوابی،پشاو ر،کرک،لکی مروت،ٹانگ،جنوبی وزیرستان،لنڈی کو تل،مہمند میں بھی بارش کاامکان جبکہ شہر پشاو رکا کم سے کم درجہ حرارت 31جبکہ ہو ا میں نمی کا تبا سب 72فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں