داتا گنج بخشؒ  کے  981 ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب 9 محرم الحرام کو ہوگی

05:35 PM, 9 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) حضرت داتا گنج بخشؒ کے دربار کے 981 ویں  سالانہ غسل مبارک کی تقریب 9 محرم الحرام کو ہو گی۔

ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھو کا کہنا ہے کہ   عرس کی تقریبات کا آغاز دربار کے غسل مبارک سے کیا جائے گا۔ غسل مبارک کی تقریب میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

عرس میں زائرین کی سیکورٹی  اور سہولیات کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،داتا دربار کے مرکزی راستوں کو تجاوزات سے پاک، لائٹس اور صفائی کے خصوصی انتظامات ہوں نگے۔

عام زائرین کی انٹری گیٹ نمبر 1 اور 5 جبکہ خواتین زائرین کا داخلہ گیٹ نمبر 4 سے ہو گا ،متعلقہ ادارے اہم شخصیات اور زائرین کی سیکورٹی سمیت دیگر ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے، سیکیورٹی ادارے، سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹکٹراور دیگر جدید آلات کی مدد سے عرس تقریبات کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے۔

فوڈ اتھارٹی کا عملہ خصوصی میکنزم کے تحت لنگر چیک کرنے کا ذمہ دار ہو گا،رضا کاروں، میڈیا نمائندوں اور دیگر خدمات دینے والے افراد کو خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے۔

عرس کے انتظامات سے متعلق کئے جانے والے اقدامات پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف توقیر محمود وٹو نے  بریفنگ دی۔لسیکو حکام کا کہنا  ہے کہ   عرس تقریبات سے متعلق داتا دربار اور ملحقہ علاقے 2 روز کے لئے لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہونگے۔

مزیدخبریں