ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل کا چہرہ پہلی بار دکھا دیا

07:09 PM, 9 Jul, 2024

ویب ڈیسک: بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان نے بیٹے ’ طارق جمیل‘ کی پیدائش کے بعد پہلی بار بیٹے کی ویڈیو جاری کردی۔

ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔

شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس سید کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

رواں سال ثنا خان نے شوہر مفتی انس سید اور بیٹے طارق جمیل کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

اب ثنا خان نے پیدائش کے بعد پہلی بار بیٹے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بیٹے طارق جمیل کی حج کی ویڈیو جاری کی ہے اور ساتھ لکھا ’ہمارا چھوٹا حاجی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یا اللہ مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنا دیجیے اور میری اولاد میں سے بھی ایسے لوگ پیدا فرمائیے جو نماز قائم کرے‘۔

مزیدخبریں