1 ماہ کے دوران 6 مرتبہ سانپ کے ڈسنے کے باوجود نوجوان زندہ

09:07 PM, 9 Jul, 2024

(ویب ڈیسک ) بھارت میں 24 سالہ نوجوان کو 1 ماہ کے دوران 6 مرتبہ سانپ ڈس چکا ہے لیکن وہ   ہر دفعہ صحتیاب ہو جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور کے سورا گاؤں میں پیش آیا۔24 سالہ وکاس دوبے  کو 1 ماہ کے دوران 6 مرتبہ سانپ نے ڈسا تاہم  ہر دفعہ اسے ہسپتال لایا جاتا اور وہ صحتیاب ہوکر  واپس گھر لوٹ جاتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان  کو پہلی بار سانپ نے 2 جون کو جب وہ اپنی ہی گھر زمین پر موجو د تھے  ڈسا تھا۔جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہ صحت یاب ہوئے۔2 جون سے 6 جولائی تک 6 مرتبہ سانپ نے وکاس دوبے کو ڈسا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چوتھی دفعہ جب سانپ نے اسے ڈسا تو وکاس کو گھر چھوڑ کر کسی اور جگہ رہائش اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔مشورے پر عمل کرتے ہوئے نوجوان اپنی خالہ کے گھر رادھا نگر چلاگیا لیکن وہاں بھی وہ سانپ کے حملے سے بچ نہ سکا۔

اس کے بعد وکاس دوبے کو والد اپنے گھرلے آئے جہاں چھٹی بار سانپ نے اسے ڈس لیا۔حالت خراب ہونے پر گھر والے  اسے ہسپتال  لیکر گئے جہاں وہ صحتیاب ہوگیا۔

وکاس دوبے نے حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ سانپ نے ہمیشہ اسے  ہفتے یا اتوار کو ہی ڈسا ہے اور  مزید بتایا اسے سانپ کے ڈسنے کی پیشگوئی پہلے ہی ہوجاتی ہے۔

مزیدخبریں