صارفین کو بل زیادہ کیوں آئے؟ بجلی کمپنیوں کی بڑی چوری پکڑی گئی

09:41 PM, 9 Jul, 2024

ویب ڈیسک:  حکومت نے اووربلنگ کے خاتمے کے لئے بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروریٹا سسٹم ختم کرنے کی تیاری کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر توانائی کو پرو ریٹا سسٹم ختم کرنے کی ہدایت کر دی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پرو ریٹا سسٹم خفیہ طور پر مارچ سے نافذ کر رکھا تھا، اووربلنگ کی شکایات پر حکومت نے تحقیقات کیں جس دوران معلوم ہوا کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین سے اوور بلنگ کی گئی جس میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں اوور بلنگ میں ملوث نکلیں تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوور بلنگ کا سخت نوٹس لیا تھا،وفاقی حکومت نے وزیر توانائی کو پرو ریٹا سسٹم ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔  

یاد رہے کہ گذشتہ روزوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو ریلیف دینے کے لئے ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا تھا،وزیر داخلہ کا پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہارکیا تھا۔ پروٹیکٹیڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت پروٹیکٹیڈ صارفین کے حوالے سے اہم اجلاس ہواتھاجس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ شریک ہوئے جبکہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں