ملک بھر میں غریبوں کیلئے بڑی سہولت کی فراہمی

07:30 AM, 9 Jun, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں غریبوں کے لئے بڑی سہولت کی فراہمی کا اعادہ کیا گیا ہے.

وفاقی حکومت نے ملک کے تمام اضلاع میں احساس ون ونڈو سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ماڈل کے طور پر وفاقی دارالحکومت میں پہلا ون ونڈو احساس سنٹر قائم کردیا گیا . ون ونڈو احساس سنٹر جی سیون مرکز ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے.

وزیراعظم عمران خان آج پہلے ون ونڈو احساس سنٹر کا باضابطہ اجراء کریں گے. ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کو ون ونڈو سنٹر اور احساس ون ونڈو اقدام پر بریفنگ دیں گی.ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ مرکز میں ایک ہی مقام پر احساس کی تمام سہولیات اور خدمات تک رسائی ممکن ہو گی، احساس کے ون ونڈو اقدام کے چھ جزو ہیں،ون ونڈو مرکزپہلا جزو ہے، ون ونڈو اقدام کے دیگر اجزاء میں ڈیجیٹل انفارمیشن و سروسز پلیٹ فارم،موبائل ایپ شامل ہے، بیک آفس کا ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اوریکساں ومربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں.

مزیدخبریں