لاہور ( پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بچہ حوالگی کیس میں فریقین آپس میں الجھ پڑے۔ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے سے بچوں کو چھیننے کی کوشش کرتی رہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی ضیاء باجوہ نے رابعہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بچوں کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔
دونوں پارٹیوں کی لڑائی میں بچے چیخ پکار کرتے رہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے فوری دونوں پارٹیوں کو احاطہ عدالت سے نکال دیا۔