کم آمدن طبقہ کو گھروں کی فراہمی، زیتون سٹی وزیراعظم کے ہم قدم

02:00 PM, 9 Jun, 2021

احمد علی

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے انقلابی منصوبہ ' نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم' کے ثمرات نجی شعبہ میں نظر آنے لگے۔ اب نجی شعبہ بھی پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو سرگرم عمل ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے کامیاب نام زیتون گروپ کے اشتراک سے پبلک نیوز اور اے پلس سب سے بڑی ٹرانسمیشن 'زیتون ہمدرد ٹیلی تھون' پیش کررہے ہیں جو اتوار کو شام 7 سے رات 9 بجے نشر کی جائے گی۔ اس خصوصی ٹرانسمیشن میں ایل ڈی اے سے منظور شدہ پروجیکٹ زیتون سٹی میں پلاٹ پچاس فیصد تک بلا سود قرضے کی سہولت کے ساتھ دینے کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے جب پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے اپنے ویژن کا اعلان کیا تو بظاہر یہ ایک مشکل اور کٹھن مرحلہ محسوس ہوتا تھا۔ کاروباری حلقوں نے اس کی کامیابی پر خدشات اور شکوک و شبہات کا برملا اظہار کیا مگر وزیراعظم اور ان کی ٹیم بالخصوص 'نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی' کی شب و روز محنت سے اب ملک کے طول و عرض میں اس کے واضح اثرات نظر آنے لگے ہیں جس سے اس منصوبے کی کامیابی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ خصوصاً تعمیراتی شعبے کے لیے وزیراعظم کے مراعاتی پیکج کے بعد متعلقہ کاروباری طبقہ اور وابستہ صنعتیں سرگرم عمل دکھائی دیتی ہیں۔

حکومت پنجاب اور ایل ڈی اے کی قیادت نے بھی انتہائی مثبت اور ستائشی کردار ادا کیا اور اب نجی شعبہ بھی اس مقصد کے لیے متحرک ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ لاہور میں تعمیراتی شعبے کے ایک بڑے ادارے نے اپنے رہائشی منصوبے میں کیا، زیتون سٹی نے پاکستان میں پہلی بار پلاٹ کی خریداری پر پچاس فیصد تک بلاسود قرضے کی سہولت کا اجراء کر دیا۔ جس کے بعد یہ امید نظر آتی ہے کہ مزید تعمیراتی ادارے اس مشن میں وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لیے آگے آئیں گے۔

ترجمان پروجیکٹ زیتون سٹی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کینال بینک روڈ پر شہری علاقہ میں واقع اور لاہور ڈویلپمینٹ اتھارٹی سے منظور شدہ ہے جبکہ یہاں تیزی سے ترقیاتی کام جاری اور انتہائی قلیل مدت میں قبل از وقت قبضے کا آغاز متوقع ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ یہ سہولت زیتون سٹی کے محدود رہائشی و تجارتی پلاٹس پر محدود مدت اور پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے جو قواعد و ضوابط اور مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔ اس کے لیے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔

مذکورہ پروجیکٹ کے سیلز ایجنٹ کے مطابق ادارہ نے اس مقصد کے لیے پروجیکٹ میں مخصوص تعداد مختص کی ہے تاکہ وہ لوگ مستفید ہو سکیں جو عام طرز کے طریقہ ادائیگی پر خریداری کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اس اسکیم کے تحت پلاٹ کی قیمت کا پچاس فیصد تک بعد از قبضہ آسان اقساط میں دس سال تک کی مدت میں ادا کیا جا سکے گا جس کے لیے خریدار کو کوئی اضافی رقم نہیں دینا ہو گی۔

لاہور شہر میں آبادی کے پھیلاؤ اور رہائشی یونٹس کی کمی کے تناظر میں اگر دیکھا جائے تو اس طرح کی اسکیموں سے عام آدمی کے لیے اپنے گھر کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ممکن ہو سکے گا۔

مزیدخبریں