کراچی: ماربل فیکٹری کے سامنے دن دیہاڑے تاجر لُٹ گیا

02:30 PM, 9 Jun, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) منگوپیر ماربل فیکٹری کے سامنے دن دیہاڑے ماربل کے تاجر کو لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو موٹر پر چار ملزمان نے تاجر سے ساڑھے تین لاکھ روپے گن پوائنٹ پر چھین لیے۔ چاروں ملزمان نے اطیمان سے موٹر سائیکل سوار کو روکا، نقد رقم اور موٹر سائیکل کی چابی چھین کے لے گئے۔

پیٹرن انچیف ماربل ایسوی ایشن ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ منگو پیر میں ماربل فیکٹری کےمالکان اور ملازمین ائے روز اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوتے ہیں۔ پولیس اور رینجرز سے درخواست ہے کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرے۔

مزیدخبریں