ویکسینیشن سینٹرز صبح 8 سے رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

03:30 PM, 9 Jun, 2021

احمد علی

 اسلام آباد( پبلک نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ویکسینیشن مراکز 11 جون سے صبح 8 سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں تمام ویکسینیشن سینٹرز کو صبح 8 سے رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب اتوار کے بجائے جمعہ کو ویکسینیشن سنٹرز کھلے رہیں گے۔ 11 جون سے 18 برس سے زیادہ عمر کے شہریوں کے لیے بھی واک ان ویکسینیشن سہولت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ویکسینیشن ویریفکیشن کے لیے این سی او سی آئی ٹی کے استعمال سے سرٹیفکیٹس کے اجراء کا نظام رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کر لے گا۔ این سی او سی نے ہفتہ میں 2 کے بجائے 1 دن چھٹی کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں