ویب ڈیسک: رہائش یا قیام ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہوتا ہے۔ اس غرض سے گھر بنائے جاتے ہیں۔ مگر رہنے کے لیے ہر کسی کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب ہم مسائل کی بات کرتے ہیں تو پھر آسائشوں کا بھی ذکر آتا ہے۔
آسائشوں کے حوالے سے نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ اپنی مثال نہیں رکھتا۔ یہی وجہ ہے کہ برطانوی تحقیقاتی ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ ( ای آئی یو) کی جانب سے آکلینڈ کو رہائش کے حوالے سے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
ای آئی یو نے 2021 کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست دنیا میں رہائش سے متعلق مرتب کی گئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ رہنے کے لیے کون سا شہر سب سے زیادہ بہتر ہے۔ اس میں پہلے نمبر پر آکلینڈ (نیوزی لینڈ)، دوسرے پر اوساکا (جاپان)، تیسرے پر ایڈیلیڈ( آسٹریلیا)، چوتھے پر ٹوکیو(جاپان) جبکہ پانچویں نمبر پر ویلنگٹن ( نیوزی لینڈ کا دارالحکومت) آیا ہے۔
اس سروے کے اندر استحکام، انفراسٹرکچر، تعلیم اور شہریوں ملنے والی بنیادی سہولتوں کی بنیاد پر 140 کی شہروں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ بلاشبہ کورونا وائرس نے بھی اس درجہ بندی کو متاثر کیا۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے پانچ شہروں میں ایک بھی امریکا یا یورپ کا نہیں ہے۔
اس فہرست میں آخری نمبر پر دمشق (شام کا دارالحکومت) ہے جس کو رہنے کے لیے دنیا کا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کا شہر کراچی آخر سے ساتویں نمبر پر ہے۔