انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16پیسے کی کمی
01:53 PM, 9 Jun, 2023
کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 16پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 286 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر286 روپے 81پیسے پر بند ہوا تھا ۔