نے نجم سیٹھی کی عبوری کمیٹی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ، ذرائع
05:09 PM, 9 Jun, 2023
ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نجم سیٹھی کی عبوری کمیٹی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کے چیرمین پی سی بی کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے بھی رابطے شروع ہو گئے ، نجم سیٹھی آصف علی زرداری سے ملاقات کے خواہشمند لیکن تاحال ملاقات نہیں ہو پائی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ذکاء اشرف کا نام چیئرمین پی سی بی کے لیے تجویز کردیا ہے، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے پیپلز پارٹی کی تجویز پر زکاءاشرف کا نام فائنل کیا ہے ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے زکاءاشرف کا نام وزیراعظم کو بھی تجویز کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ وزارت بین الصوبائی کی نجم سیٹھی کی عبوری کمیٹی کو دی گئی توسیع 21 جون کو ختم ہو رہی ہے ۔وزارت بین الصوبائی رابطہ نجم سیٹھی کی عبوری کمیٹی کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق زکاءاشرف اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، زکاءاشرف وزارت بین الصوبائی رابطہ کو چیئرمین پی سی بی بننے کی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں ۔