غزہ میں بربریت نہ رک سکی ،اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 200 فلسطینی شہید

08:49 AM, 9 Jun, 2024

ویب ڈیسک: غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کرتے ہوئے 200 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی دیرالبلح کے ہسپتال الاقصیٰ کے اطراف گولہ باری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں نصیرات، المغازی اور البریج کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر الاقصیٰ اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال کے اطراف پناہ گزین کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے۔

ہسپتال حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح کے کیمپوں میں بدترین قتل عام کیا۔ اسرائیلی حملوں سے سیکڑوں زخمی افراد کےلیے ہسپتال میں جگہ کم پڑگئی۔

مزیدخبریں