ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، ویرات، روہت آؤٹ

09:05 AM, 9 Jun, 2024

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2024ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں  روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہیں ۔بھارت کی پاکستان کیخلاف  بیٹنگ جاری ہے۔اس وقت بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی آؤٹ ہوچکے ہیں ۔

نیویارک میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو  ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کےخلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پرگری۔بھارت کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب بھارتی کپتان روہت شرما شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم  نے کہا کہ    میچ میں بہترین پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے، ماضی ماضی ہے آج کے میچ پر فوکس ہے، بھارت کے خلاف میچ کے لیے بہت حوصلہ ملتا ہے۔انہوں ںے بتایا کہ قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے اور  اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ    اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں، یہاں دو تین میچز کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے یہاں کتنا اسکور ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ  بارش کے باعث ٹاس تاخیر سے ہوا اور میچ بھی آدھے گھنٹے تاخیر سے پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

جیت کیلئے پوری ٹیم کو جان مارنی ہو گی: ہیڈ کوچ

نیویارک سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کیلئے ابھی پلیئنگ الیون کو فائنل نہیں کیا، البتہ پاکستانی کرکٹرز بہت باصلاحیت ہیں اور انہوں نے بھارت کیخلاف جیت پر فوکس کیا ہوا ہے، گزشتہ میچ میں کی جانے والی غلطیوں پر لڑکوں نے کام کیا ہے اور امید ہے وہ دوبارہ نہیں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ایک نیا میچ ہے اور ہم اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ بہت اہم ہے، کسی کی انفرادی پرفارمنس نہیں بلکہ جیت کیلئے پوری ٹیم کو جان مارنی ہوگی۔

مزیدخبریں