پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ، ٹاس کیا کردار ادا کرسکتا ہے؟

12:15 PM, 9 Jun, 2024

ویب ڈیسک: معروف بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کو اہم قرار دیدیا۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی، میگا ایونٹ کا اہم معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیم سے شکست کے بعد پاکستان زخمی شیروں کی طرح حملہ کرسکتا ہے، اہم ٹاکرے میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوگا تاہم مجھے لگتا ہے کہ بھارت فیورٹ ہے۔

بھارتی کمنٹیٹر کا کہنا ہے کہ ہندوستانی گیند بازوں پر بہت زیادہ توجہ دی جائے گی کیونکہ حالات انکے کیلئے سازگار ہیں تاہم آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا بیٹنگ اور باؤلنگ میچ کا رخ بدل سکتی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم میں عماد وسیم کی واپسی ہوئی ہے وہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے فٹ قرار دیئے گئے ہیں، نیویارک میں آج بارش کی بھی پیشگوئی بھی کی گئی ہے لیکن ایسے بھی حالات نہیں لگتے کہ میچ ہی نہ ہوسکے۔

مزیدخبریں