عیدسےقبل عیدی،سرکاری ملازمین کی موجیں

12:22 PM, 9 Jun, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہ پیشگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

حکومت نے وزیراعلی کے احکامات پر ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دیں ، ملازمین کو 13 جون سے قبل جون کی تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کل پیر سے شروع ہونے والے ہفتے میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا ،وزیراعلی کا پیشگی تنخواہ دینے کا فیصلہ ملازمین کو عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں