بجٹ2024-25:سپارکو کیلئے 65 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز

12:59 PM, 9 Jun, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ کے سلسلے میں مختلف تجاویز سامنے آ رہی ہیں، سپارکو کے لیے 65 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ وفاقی بجٹ میں سپارکو کے لیے ایک نیا منصوبہ شامل کرنے کی تجویز ہے، ڈیپ اسپیس آسٹرونومیکل آبزرویٹریز کے لیے 65 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔

سیٹلائٹ سسٹم پاک سیٹ ون کے لیے 59 ارب 18 کروڑ 36 لاکھ روپے، پاک سیٹ 2 کی فیزیبلٹی اینڈ سسٹم ڈیفینیشن اسٹڈی کے لیے 24 کروڑ 80 لاکھ، پاکستان اسپیس سینٹر کے قیام کے لیے 4 ارب 18 کروڑ 53 لاکھ روپے، اور پاکستان آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کے لیے ایک ارب 35 کروڑ کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ملک میں اہم فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھی بجٹ میں فنڈز تجویز کیا گیا ہے، گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے بجٹ میں 14 کروڑ روپے، نئے مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کے لیے 6 کروڑ روپے، چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے 6 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

دالوں کی پیداوار بڑھانے کی تحقیق کے لیے 30 کروڑ روپے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے بجٹ میں 19 کروڑ روپے، اور زیتون کی کاشت کو کمرشل بنیاد پر فروغ دینے کے لیے ایک ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں