ویب ڈیسک: (نتاشا رحمان) پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں تبدیلی کا انقلابی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی۔ ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کردیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔ ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا۔ ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ ، آسان اور تیز بنایاجائے گا۔
ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔