پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کیلئے بُری خبر

03:26 PM, 9 Jun, 2024

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑے میچ کے لیے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ جسپریت بمراہ نیٹ میں پریکٹس کے دوران پاؤں کی تکلیف کاشکار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

نیویارک کے اسٹیڈيم میں اب تک ورلڈکپ کے ہوئے میچز میں وکٹ توقعات کے مطابق دکھائی نہيں دی ، آئی سی سی بھی وکٹ کے معیار پر مطمئن نہیں ، وکٹ کی درستی کے لیے کام شروع کردیا گیا۔

مزیدخبریں