4 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

04:45 PM, 9 Jun, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے ایک حلقے کے 4 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا ہے۔ جہاں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عدنان اقبال چودھری الیکشن ٹربیونل کی سربراہی کررہے تھے۔ انہوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 ملیر 3 کے چار پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز کی گنتی کے لیے آفیسر مقرر کرے۔ 

انہوں نے حکم دیا ہے کہ دوبارہ گنتی کے نتائج تین ہفتوں کے اندر ٹربیونل میں جمع کروائے جائیں۔ تاہم اگر اس فیصلے پر کسی بھی نمائندے کو اعتراض ہوتو وہ سات دن کے اندر اعتراض دائر کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار خالد محمود نے ایک پٹیشن دائر کی تھی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ فارم 45 کے مطابق وہ 5000 سے زائد کی واضح اکثریت سے جیت رہا تھا تاہم فارم 47 میں ردوبدل کرکے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کو 389 ووٹوں کی معمولی برتری سے کامیاب قرار دیدیا گیا۔ 

پی پی امیدوار کے ووٹ 43 ہزار634 تھے جبکہ ان کے ووٹوں کی تعداد 43 ہزار 245 بتائی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں