ویب ڈیسک: ماضی کی معروف اداکارہ کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔نامور اداکاری محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم کے اہلخانہ کا کہنا ہے زیبا بیگم کو آج صبح آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اہلخانہ کے مطابق وہ کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ اہلخانہ نے دعاؤں کی التماس کی ہے۔
یاد رہے کہ زیبا نے محمد علی کے ساتھ 50 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ انہیں 4 نگار ایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔