سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی درخواست مسترد کر دی

06:42 AM, 9 Mar, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو نااہلی کی کارروائی سے متعلق فیصل واوڈا کی فوری حکم امتنا کی درخواست مسترد ٗ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پرہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن ٗ وفاقی کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیا ٗ 16مارچ کو تفصیلی جواب طلب ٗ عدالت نے فیصل واوڈا نااہلی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں واوڈا کی طرف سے درخواست پر سماعت ہوئی جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو نااہلی کی کارروائی روکنے سے متعلق فوری حکم امتناع کی استدعا کی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ٗ وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور 16 مارچ کو تفصیلی جواب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نااہلی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی طلب کر لیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتا دیجئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر دیا ہے ٗ الیکشن کمیشن کو ابھی نہیں روک سکتے۔ عدالت کے استفساد پر فیصل واوڈا کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کیخلاف دوہری شہریت کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں تین شکایات درج ہیں ٗ قادر خان مندوخیل ٗ میاں محمد آصف اور خالد جاوید نے شکایات دائر کر رکھی ہیں۔
مزیدخبریں