”خواجہ آصف ٗ شاہد خاقان اور سعد رفیق کو قومی ایوارڈ ملنا چاہیے“
07:25 AM, 9 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ خواجہ آصف ٗ شاہد خاقان اور سعد رفیق کو قومی ایوارڈ ملنے چاہئیں تھے مگر انہیں پابند سلاسل کر دیا گیا ٗ ہم اس لئے لانگ مارچ کر رہے کیونکہ آج پاکستان کی ریاست خطرے میں ہے۔(ن) لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تین سالوں میں مسلم لیگ نون کے جن رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالا ان سب کی کردار کشی کی گئی ٗجنہوں نے بطور وزیر اعلی پنجاب صوبے میں ترقی میں اہم کردار ادا کیا انہی کی کردار کشی کی گئی ٗ خواجہ آصف, شاہد خاقان عباسی, خواجہ سعد رفیق سب کو پابند سلاسل کیا گیاجبکہ ان سب قومی ایوارڈ ملنے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جسم میں نفرت کی گولی کھائی اور کچھ دن پہلے جوتی بھی کھائی ٗمارشل لا کے نظام فیل ہو گئے ٗصرف ایک نظام وفاقی جمہوری نظام چل سکتا ہے ٗملک کے سیاسی بحران کو حل کرنا ضروری ہے اور ٹیسٹ ٹیوب حکومت ختم کی جائے ٗآزاد الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں. مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ خدمت, ترقی کرنے کے لیے نیت کی ضرورت ہوتی ہے ٗموجودہ حکومت کی نہ عقل ہے نہ نیت ٗہمارے ہاتھ تو اٹھارویں ترمیم نے نہیں روکے ٗہر معاملے پر حکومت ترجمانوں کا اجلاس بلا لیتے ہیں ٗیہ پبلسٹی کے بھوکے ہیں ٗترجمانوں سے حکومت نہیں چلتی ٗہماری معیشت ٗ سیاست اور معاشرت تباہ ہو چکی ہے ٗجس ملک میں ایسا ہو وہاں کی بقا خطرے میں پڑ جاتی ہے ٗآج پاکستان کی ریاست خطرے میں ہے ٗاس لیے ہم لانگ مارچ کر رہے ہیں۔