”وزیر اعظم ملک لوٹنے والوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوارہیں“

07:33 AM, 9 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نور چشمی کو اپنی گدی کیلئے تیار کر رہے ہیں ٗ مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو جمہوریت سے بہترین انتقال لے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں ٗپیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں ٗپاریٹوں پر قابض ہونے والے اتنے اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے ٗموروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے در پے ہیں۔https://twitter.com/shiblifaraz/status/1369163465139568643انہوں نے کہا کہ عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کا یہ کاروبار اسی طرح جاری رہے ٗقوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کی اس فرنچائز کا خاتمہ کرنا ہے یا انہیں لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے ٗمحمد نواز شریف اگر ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے ٗمولانا فضل الرحمان اپنے برخوردار ٗ نور چشمی کو اپنی گدی کیلئے تیار کر رہے ہیں ٗ وزیر اعظم عمران خان قوم کو لوٹنے اور موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن گئے ہیں۔
مزیدخبریں